اداکارہ ثنا جاوید کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آگیا

اداکارہ ثنا جاوید کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان ...
اداکارہ ثنا جاوید کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آگیا
سورس: Instagram/sanajaved.official

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے نیم عریاں یا مغربی طرز کے لباس کو لے کر گاہے اداکارائیں سوشل میڈیا پر موجود اخلاقی بریگیڈ کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، تاہم اب کی بار اداکارہ ثناءجاوید روایتی مشرقی لباس پہننے پر ہی اس بریگیڈ کے نشانے پر آ گئی ہیں۔ گزشتہ برس گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناءجاوید نے حال ہی میں ملبوسات کے معروف برانڈ قلم کار کے لیے ایک فوٹوشوٹ کرایا۔
 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جب قلم کار کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس فوٹوشوٹ کی تصاویر پوسٹ کی گئیں تو ایک تصویر نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی اور اخلاق بریگیڈ نے اداکارہ کو راہ راست پر لانے کا بیڑا اٹھا لیا۔ 
رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں ثناءنے روایتی مشرقی لباس پہن رکھا ہوتا ہے تاہم ان کے لباس کا گلا قدرے زیادہ کھلاہوتا ہے۔ اس تصویر پر کمنٹس میں کچھ سوشل میڈیا صارفین ثناءجاوید کو سبق سکھانے کے لیے ہر حد تک جا رہے ہیں۔ ایک لڑکی نے ثناءجاوید کی بہن حنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ہمیں پتا ہے کہ آپ سب گھر والے ثناءسے بات چیت نہیں کرتے۔ ثناءکی شادی کے بعد شاید اس کے شوہر کی وجہ سے اور شادی کے بعد آپ سب نے آج تک اس کی کسی پوسٹ پر کبھی کمنٹ نہیں کیا اور نہ ہی آپ سب بہن بھائی ثناءکو فالو کرتے ہو۔ لیکن پلیز بڑی بہن ہونے کے ناتے اتنا تو اسے بول سکتی ہو کہ جسم کا جو حصہ تم صرف اپنے شوہر کو دکھا سکتی ہو آج وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے اور اللہ نہ کرے کہ آپ کے والدین ان تصویروں کو دیکھیں۔ ایک لڑکی ہونے کی وجہ سے اتنا تو میں سمجھ سکتی ہوں کہ اتنا کھلا گلا ثناءکی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتا۔ میں ثناءکی بہت بڑی مداح تھی لیکن آج رونا آ رہا ہے۔

مزید :

تفریح -