’بے ہودہ میوزک بنا کر اربوں روپے کمانے والا آج مذہب کی بات کر رہا ہے ‘ گلو کار جواد احمد ابرار الحق پر برس پڑے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی جانب سے نئے دورکی ماوں کی تربیت کے انداز پر تنقیدکے معاملے پرگلوکار اور سیاستدان جواد احمد بھی میدان میں آگئے۔
گلوکار جواد احمد نے ابرار الحق پر کڑی تنقید کی ہے اورکہا ہے کہ ملک میں بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں جواد احمد نے کہاکہ میں جانتاہوں یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں، اگر ماو¿ں کی لوریوں سے فرق پڑتا تو انھیں سن کر ایسے گھناونےکردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔
میں پاکستان میں جیواورجینےدوکےفلسفےکےمطابق تمام پاکستانیوں کی بلاتفریق انکےمذہب،ثقافت،رہن سہن،لباس،صوبے،قوم اورصنف کےعزت کرتاہوں اورسمجھتاہوں کہ اسی میں پاکستان کی خوبصورتی ہے۔میں صرف دوغلےپن اورخصوصامذہبی منافقت کےخلاف ہوں چاہےوہ کوئی سیاستدان،کھلاڑی،ایکٹر،سنگریاکوئی بھی اورکرے۔ https://t.co/Cr6Va9C9nn
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) August 29, 2021
خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا تھا کہ 'جب ہم چھوٹے تھے تو اس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللہ تعالیٰ کا نام سنا کرسلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔