پاکستان کا طیارہ طالبان کی اجازت سے افغانستان کے کس شہر پہنچ گیا؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اب تک افغانستان سے 160 فلائٹس اسلام آباد آچکی ہیں، قومی ایئر لائن کی ایک پرواز آج طالبان کی اجازت سے مزار شریف بھی گئی تھی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے بتایا کہ اب تک افغانستان سے 160 فلائٹس اسلام آباد آئی ہیں ج کے ذریعے 13 ہزار لوگ پاکستان پہنچے ہیں۔ ان میں سے ساڑھے تین ہزار لوگوں کواسلام آباد کےمختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے 31 اگست انخلا کی ڈیڈ لائن ہے، آج طالبان کی اجازت سے پاکستانی کارگو طیارہ مزارشریف گیا، طالبان کی اجازت سےکمرشل فلائٹس شروع ہوسکتی ہیں۔
وزیر ہوا بازی کے مطابق پی آئی اے انخلا کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پی آئی اے نے تقریباً چھ کمرشل فلائٹس کو آپریٹ کیا۔