شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں پر بجلیاں گرا دیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے مکمل ریٹائرمنٹ لینے کا اشارہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے فینز کی وجہ سے ابھی تک کرکٹ کھیل رہا ہوں، مجھے ابھی بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے لیکن ببل سسٹم جب سے آیا ہے کرکٹ کھیلنا کم کر دی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے، شاید یہ پی ایس ایل میرا آخری ہو۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے اگلا پی ایس ایل کوئٹہ کی جانب سے کھیلوں، ملتان کی طرف سے اجازت ملی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کرکٹ ختم نہیں ہوئی، طالبان اس بارمثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں جو خوش آئند ہے۔