فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی ڈوب گیا
لاڑکانہ (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی ایشیاء کپ میں مصروف ہونے کی وجہ سے دبئی میں ہیں لیکن لاڑکانہ کے قریب ان کا گاؤں حالیہ سیلاب کی نذر ہوگیا۔
لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج 'فورتھ پلر' نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کرکٹر کا گاؤں بھی مکمل طور پر سیلاب میں ڈوب گیا ہے، ان کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جب کہ کئی روز سے بجلی غائب ہے۔
گزشتہ ہفتے شاہنواز نے اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔قومی کرکٹر نے ملک کے ان علاقوں کے بارے میں بات کی جہاں موسلادھار مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔
Condition of people of Northern Sindh, Balochistan & Southern Punjab. Torrential rain & floods have killed & made people homeless. I request Government & NGO's to step forward & help them, & I appeal people of those areas to stay together & help each other.????#FloodsInPakistan. pic.twitter.com/2PeFmW4uCs
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) August 22, 2022
انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔