با با بلھے شاہؒ کا کلام آج بھی زندہ ہے، دلو ں کو سکون بخشتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا 267ویں عرس پر خراج عقیدت 

Aug 30, 2024 | 05:22 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حضرت سید محمد عبداللہ شاہ بابا بلّھے شاہؒ کی روحانی ومذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بابا بلھے شاہؒ کے 267ویں عرس پر عقیدت مندوں کو مبارکباد دی ہے-

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ بابا بلھے شاہؒ  کوسلسلہ تصوف ومعرفت کاسرخیل سمجھا جاتا ہے۔ بابا  بلھے شاہؒ نے معرفت اور عشق حقیقی کی فکر کو پہچان دی۔با با  بلھے شاہؒ نے عوامی فلاح،رواداری اور ہم آہنگی کو اپنے کلام کی اساس بنایا۔با با بلھے شاہؒ کا کلام آج بھی زندہ ہے، دلو ں کو سکون بخشتا ہے۔

مزیدخبریں