اپردیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کُمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور وادی میں موجود سیکڑوں سیاح واحد زمینی راستہ منقطع ہونے کے بعد پھنس کر رہ گئے۔
کوہستان سے آنے والے سیلابی ریلے نے اپردیر کے سیاحتی مقام کمراٹ میں شدید تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سے ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کو نقصان پہنچا ۔ ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑےپہاڑی پتھر ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کے قریب آگرے ہیں۔
کمراٹ جانے والی مرکزی شاہراہ بریکوٹ کے مقام پردریا برد ہوچکی، مکرالہ اور تھل کے مقام پر رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ گیا۔ اپردیر سے سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ مکمل طورپرمنقطع ہے۔