بلوچستان میں زائرین ی بسوں کے قافلئ پر حملہ، چار خواتین سمیت 21 افراد جاں بحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) زائرین کی بسوں کے قافلے کے قریب دھماکے سےچارخواتین سمیت انیس افراد جاں بحق اور 25 ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ایران سے آنے والی زائرین کی تین بسوں کو کار کےذریعے مستونگ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔دھماکا کے بعد ہر طر ف دھواں ہی دھواں پھیل گیا ۔قافلے میں شامل ایک بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔حادثے کے فوری بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بسوں سے نکالا اور کوئٹہ منتقل کیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کا ڈالہ ٹکراتے ہی بس میں آگ لگ گئی ۔ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد طفیل کا کہنا کے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔متاثرین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
