جولائی

جولائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یکم جولائی:کوئٹہ اور پشاور پھر لہو رنگ، دھماکوں میں 48 افراد جاں بحق، دونوں دھماکوں میں60سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔3روزہ سوگ کا اعلان۔
4جولائی:مصر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ صدر اور وزراءگرفتار۔ آئین معطل، صدر محمد مرسی کو فوج کی نگرانی میں نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا۔ آئینی عدالت کے سربراہ عارضی صدر نامزد، نظام حکومت چلانے کے لئے ٹینکو کریٹس کی کمیٹی بنا دی گئی۔
7جولائی:شیخوپورہ، موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا،14 افراد جاں بحق۔ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے و الے افراد موٹر سائیکل رکشہ پر ایک عرس میں شرکت کےلئے جا رہے تھے، بغیر پھاٹک والی گزرگاہ پر اس کا پہیہ ریلوے لائن میں پھنس گیا۔
٭.... انار کلی فوڈ سٹریٹ میں بم دھماکہ، 4افراد جاں بحق،37سے زائد زخمی، دہشت گردوں نے کوئٹہ، پشاور اور کراچی کے بعد لاہور کا رُخ کر لیا۔ کھانا کھانے گھر سے نکلنے والوں کو ٹائم بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
15جولائی:ممبئی اور پارلیمنٹ پر حملے بھارتی حکومت نے خود کرائے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر ستیش ورما کا انکشاف۔ حملوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف قانون سازی تھا۔ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کا قانونی جواز مل گیا۔
16جولائی:متحدہ پاکستان کی حفاظت کا الزام، بنگلہ دیش کی نام نہاد عدالت نے90سالہ پروفیسر غلام اعظم کو 90سال قید کی سزا سنا دی۔
17جولائی:صدارتی انتخاب6اگست کو ہو گا، مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا امیدواروں پر غور۔
19جولائی:سرینگر، بھارتی فوج نے مسجد میں گھس کر امام مسجد کو گولی مار دی، احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ 6شہید۔ اہلکاروں کا گھروں میں گھس کر بچوں، بزرگوں اور خواتین پر تشدد، درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ بھارتی فوج کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ۔ حریت رہنماﺅں کی طرف سے ہڑتال کی اپیل۔
24جولائی:صدارتی امیدوار کے لئے مسلم لیگ(ن) نے ممنون حسین کو فائنل کر لیا۔ پیپلزپارٹی کی رضا ربانی کےلئے بھاگ دوڑ۔ کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے۔ انتخابات6اگست کی بجائے 30 جولائی کو کرانے کے لئے راجہ ظفر الحق کی اپیل سماعت کے لئے منظور۔
25جولائی:صدارتی انتخاب30جولائی کو ہو گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
٭.... سکھر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ، میجر سمیت دو شہید، چار دہشت گرد مارے گئے۔ ایک دہشت گرد نے بارود سے بھری گاڑی عمارت سے ٹکرا دی، جس سے کمشنر آفس، ڈی آئی جی ہاﺅس اور دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔40افراد زخمی ہو گئے۔
27جولائی:پارا چنار، مرکزی بازار میں2دھماکے،42 افراد جاں بحق،100سے زائد زخمی، پہلا دھماکہ قصائی چوک، دوسرا سکول روڈ پر واقع تہواڑ اڈا میں ہوا۔ دھماکے ریموٹ کنٹرول تھے،16کلو مواد استعمال کیا گیا، چھ گاڑیاں اور متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔
28جولائی:معزول مصری صدر محمد مرسی کے حامیوں پر پولیس کی فائرنگ،190سے زائد افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی ہو گئے، مصر کے کئی شہروں میں محمد مرسی کے حامیوں کی طرف سے مظاہرے اور دھرنے، امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب، بحران مزید سنگین ہو گیا۔
٭.... گوادر، کوسٹ گارڈ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ،10شہید، کوہاٹ، ہنگو میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں، 24دہشت گرد مارے گئے۔ عسکریت پسندوں نے پہلے چوکی پر راکٹ برسائے، پھر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، حملہ آور فرار ہو کر قریبی پہاڑوں پر چلے گئے۔
٭.... پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں17سے57فیصد تک کم کر دی۔ عبدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
30جولائی:ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں کا سنٹرل جیل پر حملہ، حملہ آور کالعدم تنظیموں کے ڈھائی سو کارکنوں کو چھڑانا چاہتے تھے،40کو لے جانے میں کامیاب رہے، فوج طلب کر لی گئی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
31جولائی:ممنون حسین بھاری اکثریت سے صدر مملکت منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی سمیت چار جماعتوں کی طرف سے انتخاب کا بائیکاٹ۔
٭.... ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گرد سنٹرل جیل سے چار خواتین سمیت300ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے،14 افراد جاں بحق۔ حملہ آور 18 گاڑیوں میں آئے۔ پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں، راکٹ برسائے، دستی بم پھینکے، فائرنگ کی، جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار، قیدی اور شہری شامل،14پولیس والوں سمیت 25زخمی، 4حملہ آور ہلاک،150 حملہ آوروں سمیت7خود کش بمبار بھی تھے، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔