بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے برے دن آ گئے،راشد بشیر سیال

بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے برے دن آ گئے،راشد بشیر سیال
بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کے برے دن آ گئے،راشد بشیر سیال

  


 کیپ ٹا ؤن(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا کہ انتہا پسندانہ سوچ کی شکست نوشتہ دیوار ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف مادر وطن پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے پر عزم ہیں بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندوں کے برے دن آ گئے ہیں کوئی قاتل بھی قابل رحم نہیں ، جو مارے گا وہ مرے گا اس نازک اور پر آشوب گھڑی میں سیاسی و رفاعی قیادت اور قوم کا متحد ہونا خوش آئند ہے اس سے دہشت گردوں کا حوصلہ پست ہو گا سانحہ پشاور نے ہر باضمیر انسان کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے ہماری پاکستان بھر کے شہریوں سے التماس ہے کہ اس مشکل گھڑی میں تمام سیاسی اختلافات بھلا کر دہشت گردوں کے خلاف جاری جہاد میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کا ساتھ دیتی ہیں خوشحال مستحکم اور دہشت گردی سے پاک پر امن پاکستان مسلم لیگ ن منزل اور اولین ترجیح ہے اس منزل کے حصول کیلئے قوم کو باہمی اتحاد اور اتفاق رواداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارراشد بشیر سیال نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت سے ہمیں جنت نظیر سر زمین پاکستان ملی اور اس پاک سر زمین کو دہشت گردی جیسے نا سور کا سامنا ہے اب ہم سب کا فرض ہے کہ آپس میں اختلافات کو بھلا کر باہمی اتفاق اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف اکھٹے ہوکر مقابلہ کریں اور دہشت گردی جیسی لعنت کو ملک سے نکال باہر پھینکیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...