موسم مسلسل خشک رہنے سے وادی سردی کی لپیٹ میں‘درجہ حرارت منفی 4.7تک گر گیا، آبی ذخائر جم گئی

موسم مسلسل خشک رہنے سے وادی سردی کی لپیٹ میں‘درجہ حرارت منفی 4.7تک گر گیا، آبی ...

 سرینگر(کے پی آئی) درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی وجہ سے وادی بھر سردی کی شدید میں اضافہ ہو گیا ہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لداح کے لہہ علاقے میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات موسم کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ۔لداخ میں درجہ حرارت منفی 17.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کی رات کو وہاں درجہ حرارت منفی 16.4 ڈگری سلسیش تھا۔سرینگر میں بھی درجہ حرات منفی 4.7 دگڑ ی سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سرینگر اور اس کے ملحقہ علاقوں موسم خشک رہنے کے نتیجے میں ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور لوگ صبح اور شام گھروں سے باہر آنے سے کتراتے ہیں یہ ہی نہیں بلکہ ان علاقوں میں کورے کی وجہ سے گھروں میں موجود نل بھی جم جاتے ہیں ۔ اس دوران قاضی گنڈ میں درجہ حرارت منفی 6.4، سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 7.6گلمرگ میں منفی.7 اور کپواڑہ میں منفی 5.9 دگری سلیشن ریکارڈ کیا گیا ہے ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک وادی میں موسم حشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔واضح رہے کہ چلہ کلان شروع ہونے کے بعد وادی میں سردی کی لہر میں بدستور اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب خشک موسم کی وجہ سے لوگ کھانسی اور زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سردی کی شدید لہر کی وجہ سے نظام زندگی بھی متاثر ہوگیا ہے اور بیشتر آبی ذخائر جم جانے کے علاوہ پانی کے نل بھی جم جاتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...