لمبی جنگ ایک ذمہ دارانہ اختتام کی جانب پہنچ رہی ہے‘صدر باراک اوباما

لمبی جنگ ایک ذمہ دارانہ اختتام کی جانب پہنچ رہی ہے‘صدر باراک اوباما

 کابل ، واشنگٹن( کے پی آئی)افغانستان میں نیٹو مشن کی تکمیل کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما نے مشن کی تکمیل کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔واشنگٹن وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر باراک اوبامانے کہا کہ امریکی تاریخ کی سب سے لمبی جنگ ایک ذمہ دارانہ اختتام کی جانب پہنچ رہی ہے۔انہوں نے گزشتہ تیرہ برسوں میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے 22 سو امریکیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اوباما کے مطابق ابھی افغانستان کی عوام اور سکیورٹی فورسز کو چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ یقینی طور پر اپنی قربانیوں سے ملکی دفاع کا تحفظ کریں گیمریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو افواج کے جنگی مشن کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے۔اتوار کو نیٹو افوج نے افغان دارالحکومت کابل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ملک کی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کر دی تھی۔صدر اوباما کے ایک بیان کے مطابق افغانستان میں 13 سالہ جنگی مشن کے دوران امریکی افواج نے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں اور امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ کا ایک ذمہ دار اختتام ہوا ہے۔ نیٹو کے 13 سالہ مشن کی کامیابی کے حوالے سے کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل جنز سٹالٹنبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی سکیورٹی کی ذمہ داری اب ساڑھے تین لاکھ افغان فوجیوں اور پولیس کے ہاتھ میں ہوگی۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر افغان فورسز کی تربیت، مدد اور راہنمائی کے لیے موجو رہے گی۔افغانستان میں نیٹو مشن کے کمانڈر جنرل جان کیمبل کا کہنا ہے کہ نیٹو نے افغان عوام کو اندھیروں سے نکال کر انھیں ایک روشن مستقبل کی امید دی ہے۔یکم جنوری سے افغانستان میں نیٹو اور اس کے اتحادی ممالک کا کردار افغان افواج کی تربیت اور مدد تک محدود ہو جائے گا۔ تقریبا ایک دہائی قبل شروع کی گئی نیٹو کی طویل المدت اور مہنگی لڑائی کی باوجود طالبان نہ صرف خاصے سرگرم ہیں بلکہ حالیہ مہینوں میں ان کی قوت اور حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔افغان مشن کے آغاز سے اختتام تک افغانستان میں 3500 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔سنہ دو ہزار ایک کے بعد رواں سال افغان فوج کے لیے سب سے زیادہ خونریز ثابت ہوا اور طالبان کے حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے 4600 ممبران ہلاک ہوئے۔رواں سال 2003 کے بعد سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ یہ صورتحال مستقبل میں افغان سکیورٹی فورسز کو درپیش چیلینج کے مشکل اور پیچیدہ ہونے کا احساس دلاتی ہے۔افغانستان کی سکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کرنے کی تقریب ایک جمنیزیئم میں ہوئی۔ نیٹو مشن کا جھنڈا افغانستان اور نیٹو کے اعلی فوجی افسران کی موجودگی میں اتارا گیا۔تاہم اس مشن کے اختتام کے باوجود امریکی فوج کا ایک دستہ افغان سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد کرے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...