جزیرہ کورفو کے قریب کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

جزیرہ کورفو کے قریب کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

 روم (کے پی آئی)یونان کے جزیرہ کورفو کے قریب کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ اس پر سوار سینکڑوں افراد کو بچانے کے شروع کی گئی۔اٹلی کے ساحلی محافظوں کے مطابق اب تک ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔امدادی کارکنوں نے کشتی کے ایک طرف جھکنے کے باعث اس کے ساتھ ایک اور کشتی جوڑ دی ہے تاکہ اسے ڈوبنے سے بچایا جاسکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی پر سوار 478 افراد میں سے اب تک عملے اور مسافروں سمیت کم ازکم 192 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔اٹلی سے تعلق رکھنے والی \"نارمن اٹلانٹک\" نامی اس بڑی کشتی پر مسافروں کے علاوہ کاریں بھی موجود تھیں جنہیں لے کر یہ یونان کے علاقے پاتراس سے اٹلی کے شہر انکونا لے جارہی تھی۔آگ کشتی کے عرشے پر لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے حصوں تک پھیل گئی۔ یونان کے وزیر جہاز رانی کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے امدادی کارروائیوں کو دشوار بنا یا۔یہ سب سے پیچیدہ ریسکیو آپریشن ہے جو ہم نے کر رہے ہیں اور اس میں مختلف مختلف فورسز کی مدد درکار تھی۔\"ان کا کہنا تھا \"خوش قسمتی سے قریب ہی موجود کشتیوں نے ہمیں یہ امید دلائی کہ ہمیں زندگیاں بچانے کے لیے کافی امداد حاصل ہے۔\"حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار زیادہ تر مسافروں کو تعلق یونان سے ہے لیکن اس پر اٹلی، ترکی، البانیہ اور جرمنی کے لوگ بھی سوار تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...