ڈیڑھ سو کروڑ سے زیادہ مسلمان مشکلات کے بھنور میں پھنسے ہیں‘ میر واعظ

ڈیڑھ سو کروڑ سے زیادہ مسلمان مشکلات کے بھنور میں پھنسے ہیں‘ میر واعظ

سری نگر (کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ آج ساٹھ سے زیادہ اسلامی ممالک اور دیڑھ سو کروڑ سے زیادہ مسلمان ہیں لیکن اس کے باوجود دوسری قوموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مسائل اور مشکلات کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں اس کی بنیادی وجہ صرف اور صرف دین اسلام اور پیغمبر اسلامؓ کی تعلیمات سے بے اعتنائی ہے۔تاریخی میر واعظ منزل پر سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے جموں کشمیر کی سماجی اور معاشرتی صورتحال پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بے دینی ، بے راہ روی ، بدکاری اور ایک دوسرے کے حقوق پامال کرنے ، حلال و حرام میں امتیاز نہ کرنے ، صنف نازک کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور واقعات کو حد درجہ افسوسناک قراردیتے ہوئے۔

واضح کیا کہ سیرت رسول مقبولؓ اور مقدس اسوہ حسنہ کی روشنی میں اصلاح احوال کی شدید ضرورت ہے اور ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہمیں اس بات کا موقع فراہم کر رہا ہے کہ ہم مجموعی طور پر اپنا محاسبہ کر کے اصلاح احوال کی کوششوں میں جٹ جائیں۔ میر واعظ نے اپنے خطاب میں اسوۂ رسولؓکے مختلف اور پنہاں گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے ولادت نبویؓ اور بعثت محمدؓ کو تاریخ انسانیت کا ایک انتہائی عظیم کامل اور ہمہ جہت و خوشگوار انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دینی و دنیوی فلاح و کامرانی اور تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ کو اپنی زندگیوں میں عملا نافذ کرنے سے ہی ممکن ہی۔انہوں نے کہا، قرآن وحدیث کی تعلیمات سے منحرف ہوکر ہم بحیثیت فرد و ملت کسی بھی میدان میں ہرگز کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ سیرت پیغمبر عالمؓ اور اسکی حقیقی روح عام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے میرواعظ نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس متبرک اور تقدیر ساز مہینے میں اپنے کردار اور احوال کو سنوارنے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے سب سے زیادہ زور کردار سازی پر دیا ہے اور فرد کی اصلاح کے ساتھ ہی سماج کی اصلاح بھی ممکن ہی۔ میرواعظ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام ایک دعوتی دین ہے لیکن دوسروں کو دین اسلام کی دعوت دینے سے بڑ ھ کر اپنو ں کو عمل پر آمادہ کرنا بھی بے حد ناگزہے۔اس سیرت کانفرنس میں مولانامحمد عباس انصاری، مولانا خورشید احمد قانونگو، آغاسید عابد حسین، مولانا محمد وارث بخاری، مولانا ایم ۔ا یس ۔ رحمن شمس، نعت خوان جی۔ایم۔ شاہ اور شبیر حسن رضوی وغیرہ شامل تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...