لیبیا: سعودی سفارت خانے کی تین گاڑیاں نذر آتش

لیبیا: سعودی سفارت خانے کی تین گاڑیاں نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آن لائن)سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سعودی سفارت خانے کے گیراج میں آتشزدگی سے سفارتی مشن کی تین گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔وزارت خارجہ کے مطابق آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے لیبین حکام نے سرتوڑ کوششیں کیں اور کئی گھنٹے کی مسلسل تگ ود کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ گیراج میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات کے لیے سعودی وزارت خارجہ کے ماہرین کا ایک وفد لیبیا روانہ ہو چکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -