چین زیرتعمیر سکول کی عمارت گرنے سے 10مزدور ہلاک

چین زیرتعمیر سکول کی عمارت گرنے سے 10مزدور ہلاک

 بیجنگ( آن لائن ) چین میں ایک زیر تعمیر سکول کی عمارت گرنے سے دس مزدور ہلاک ہوگئے ۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ بیجنگ میں واقع تسینگواہائی سکول میں اس وقت پیش آیا جب متعدد مزدور ایک سکول کا جمنازیم تیار کررہے تھے ۔ جمنازیم کی عمارت گر گئی حادثے کے نتیجے میں دس مزدور موقع پر ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...