مجلس احرار عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی،عطاء المہیمن

مجلس احرار عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی،عطاء المہیمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹاف رپورٹر) برصغیر کی حریت پسند جماعت مجلس احرا راسلام کا 85 واں یوم تاسیس گزشتہ روز ملک بھر میں اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ حکومت الٰہیہ کے قیام، تحفظ ختم نبوت او راستعماری قوتوں کے خلاف اپنا کردار جاری رکھے گی۔ ملتان، لاہور، چیچہ وطنی، گجرات، تلہ گنگ، چناب نگر، کراچی اور متعدد مقامات پر احرار کے پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں جن میں احرار کارکنوں کے علاوہ تحریک تحفظ ختم نبوت اور تحریک طلباء اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مرکزی دفتر دارِ بنی ہاشم ملتان میں یوم تاسیس اور پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر ابن امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا مجلس احرار اسلام حکومت الٰہیہ کے نفاذ اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ قادیانی دین اور وطن کے غدار اور استعمار کے وفادار ہیں احرار کسی بھی صورت پاکستان کو قادیانی اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور نفاذ اسلا م سے ہی اس ملک کی بقا ہے۔ انھوں نے کہا مجلس احرار اسلام 29دسمبر 1929 کو استعماری قوتوں کا قلعہ قمع کرنے، حکومت الٰہیہ کے نفاذ اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے قائم ہوئی۔ اکابرین احرار نے اپنا تن من دھن اس عظیم مقصد کے لیے قربان کردیا لیکن حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دی۔ احرار کی تاریخ قربانی وایثار کی تاریخ ہے۔ مجلس احرار اسلام نے تحفظ ختم نبوت کے لیے 1953 کی تحریک مقدس میں دس ہزار شہداء کے خون کی قربانی دی۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے یہ سرخ ہلالی پرچم ان شہداء کے خون کی یاد دلاتا ہے۔ احرار کارکنو! آج عہد کرو کہ زندگی کے آخری سانس تک حضور کی ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ تقریب سے صوفی نذیر احمد، چودھری عبد الجبار، مولانا محمد اکمل، سید صبیح الحسن ہمدانی، سید عطاء المنان بخاری، مولانا فیصل متین، لقمان منشاد، حافظ محمد مغیرہ، سعید احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں لاہور میں یوم تاسیس اور پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ہماری منزل حکومت الٰہیہ کا قیام ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود وطن عزیز کی سلامتی کے تحفظ اور قدیم وجدید فتنوں کے خلاف مجلس احرا راپنا کردار جاری رکھے گی۔ مجلس احرا راسلام کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے والے اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ سانحۂ پشاور انتہائی قابل نفرت ہے لیکن اس کا رخ دینی مدارس اور دینی جماعتوں کی طرف موڑنے والے پاکستانی نہیں امریکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،حافظ عابد مسعود ،حکیم حافظ محمد قاسم،مفتی قاضی ذیشان آفتاب،حافظ محمد احسن دانش نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مختلف مقامات پر دیگر احرار رہنماؤں نے کہا کہ مجلس احرار دینی مدارس کی پشت پر ہے دینی مدارس دہشت گردی کے نہیں الہامی تعلیمات کے مراکز ہیں۔ یہاں سے امن کے سفیر پیدا ہوتے ہیں انھو ں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد کا گھیرا تنگ کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے اور نائن الیون کے بعد جو پرائی جنگ ہم پر مسلط کی گئی اس سے نکلنے کا وقت قریب آرہا ہے۔ دریں اثناء مجلس احراراسلام پاکستان کے زیر اہتمام 12۔ربیع الاول(4جنوری اتوار)کو چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس اور قادیانیوں کو دعوت اسلام کے جلوس کے سلسلہ میں تمام انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ،سید محمد کفیل بخاری اور میاں محمد اویس گزشتہ روز چناب نگر پہنچ گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا وہ آض سرگودھا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے ،جبکہ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کل بدھ کو چناب نگر پہنچ رہے ہیں وہ فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے مختلف مقامات پر کانفرنس کے سلسلہ میں اجتماعات اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔