تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے فیصلوں پر مایوسی ہوئی، راشدہ یعقوب
لاہور( پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے فیصلوں پر مایوسی ہوئی۔عمران خان کا مقصد اپنی سیاست چمکانا ہے ۔ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی سے نبردآزما ہونے کے قومی ایجنڈے پر متفق ہو چکی ہیں۔ان حالات میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی سب کا ساتھ دینا چاہیے۔ بالخصوص 16دسمبر کے سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم یک نکاتی ایجنڈے پر متحد دکھائی دیتی ہے اور تمام قومی ادارے ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے مصروف عمل ہو چکے ہیں اور اس موقع پر سوالنامے پر مبنی نان ایشوز پر سیاست قومی مفادات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن تحریک انصاف معاملات الجھا رہی ہے ۔عوام عمران خان کی انتشار کی سیاست سے تنگ آچکی ہے ۔عمران خان کو عوام نے مسترد کردیا ہے