فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

لاہور(سٹاف رپورٹر) جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منصورہ ملتان روڈ کے علاقہ میں ایک بڑے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے 2588مریضوں کا چیک اپ کیا اور مریضوں کو ادویات بھی مفت دی گئیں جبکہ سینکڑوں افراد کا شوگر اور بلڈ ٹیسٹ بھی فری کیا گیا تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاؤنڈیشن منصورہ ملتان روڈ کے علاقے میں اقبال ٹاؤن لاہور کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی دس رکنی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا جبکہ پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی حصہ لیا۔ کیمپ ہذا میں 2588 مریضوں کا طبی معائنہ کر کے ہزاروں روپے مالیت کی ادویا ت بھی جماعت کی طرف سے مفت فراہم کی گئیں، جماعۃ الدعوۃ کے فری میڈیکل کیمپ میں آنکھوں ،آرتھوپیڈک ،جنرل فزیشن،جگر ومعدہ ،چلڈرن،سکن کے مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اقبال ٹاؤن کے ناظم حافظ محمد شعیب کہا کہ ہم نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھ کیا ہے ۔ہم اللہ کی رضا کے لیے ان شاء اللہ انسانیت کی خدمات میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے اور ایسے کیمپوں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ کیمپ پر علاقے کی معزز اور سیاسی شخصیات نے بھی دورہ کیا جنہوں نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو بے حد سرہا اور کہا کہ پروفیسر حافظ محمد سعید اس خوبصورت کاوش پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...