پی ٹی آئیکے حکومت کوسخت پیغامات پرپوری قوم حیران ہے،ارشد جٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنے مفادات کی تحریکیں بن چکی ہیں عمران خان کلین بولڈ ہونے کے بعد منتظر ہیں کہ کوئی نو بال دے سانحہ پشاور کی وجہ سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے لیکن تحریک انصاف اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہے تحریک انصاف کے نئے مطالبات اور حکومت کوسخت پیغامات پرپوری قوم حیران ہے عمران خان ابھی تک اپنی ضد پر قائم ہیں اور انہیں ملکی حالات کا احساس نہیں تحریک انصاف کی کور کمیٹی اگرملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات تجویز کرتی تو بہتر ہوتا مگر اس کمیٹی نے تو صرف اپنی سیاست بچانے کی کوشش کی تحریک انصاف کے روئیے پر افسوس ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن اور مولا نا سمیع الحق کا مؤقف بھی سمجھ سے بالاتر ہے عوامی تحریک ایسی جماعت کا نام ہے جس میں عوام شامل ہی نہیں ہیں ،اس جماعت میں طاہر القادری کے چند مرید شامل ہیں۔پاکستان عوامی تحریک پنجاب اسمبلی کی کارکردگی پر سوالات تواٹھا رہی ہے مگراس جماعت کی اپنی کیا کارکردگی ہے