جماعت اسلامی کاپاکستانی سرحد سے ملحقہ اضلاع میں طلباء کو فوجی تربیت دینے پرتشویش کااظہار

جماعت اسلامی کاپاکستانی سرحد سے ملحقہ اضلاع میں طلباء کو فوجی تربیت دینے ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی و امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ اضلاع میں طلباء کوفوجی تربیت دینے کے اعلان پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کی حکومت پاکستان کیساتھ دشمنی میں مکمل طور پر اندھی ہوچکی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین گجرات کے وزیراعلیٰ آنندی بن پٹیل کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہندوستان نے آج تک پاکستان کے وجود کوکھلے دل سے قبول نہیں کیاانہوں نے کہاکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے وطن عزیزکو نقصان پہنچانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیاکشمیر میں کالے قوانین بناکر ظلم وستم کی انتہاء کردی گئی ایک لاکھ کشمیری مسلمانوں کاقتل عام،ہزاروں خواتین کی بے حرمتی اور لاکھوں بچوں کو یتیم بنادیاگیا مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہر بار دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کاڈھونگ رچاتا ہے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ بھارت وطن عزیزمیں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اتحاد ویکجہتی سے دشمن کی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے مودی سرکار کے آنے سے جنوبی ایشیاء کاخطہ مکمل طور پر غیرمحفوظ ہوکر رہ گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...