پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں، یا سر گیلانی

پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں، یا سر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں عوام کو مہنگائی ‘بے روز گاری ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی طور پر کچھ کر نے کی بجائے صرف شوبازیاں کیں ہیں جسکی وجہ سے عوام میں حکمرانوں کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے حکمران دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتے عام انتخا بات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے حکمرانوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا وعدہ کیا ہے اور اگر اب حکمرانوں نے کسی قسم کا یوٹر ن لیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے تحریک انصاف اصولوں کی سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب اورUC-5 کے عہدیداران ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، میاں عارف ججی، شکیل احمد، اجمل بلوچ، حسن بشیر، عمار ارشد، اکرم منہاس، سرفراز احمد، رضوان بابو اور عرفان ایڈووکیٹ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، بعد ازاں انہوں نے ظہیر کیانی، مرزا انجم جرل، چاچا اسحاق، محمد اشفاق، شہزاد خان، رانا رضا اور افضال عرف پانڈو کے ہمراہ UC-5 قیصر ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہدرہ سے کی UC-5 قیصر ٹاؤن ایک عرصہ سے حکمرانوں کی عدم توجہ کا شکار ہے سیورج کی زبوں حالی کسی سے چھپی نہیں پوری آبادی کے لئے ریلوے لائن کے نیچے سے گزر گاہ ہے وہاں بھی پانی کھڑا رہتا ہے