گلوکارہ عینی طاہرہ کی نئی آڈیو البم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی
لاہور(آئی این پی) گلوکارہ عینی طاہرہ کی نئی آڈیو البم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی‘ 10 پنجابی اور اردو گانے شامل ہونگے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے کہا کہ میری نئی آڈیو البم شائقین کو بے حد پسند آئے گی کیونکہ اس میں نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے ایسے گانے شامل کئے گئے ہیں جو شاید پہلے کبھی بھی شائقین کو سننے کیلئے نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ میں گلوکاری میں کچھ ایسا کروں جو شائقین کو ہمیشہ یاد رہے اور اسی وجہ سے میری گلوکاری کو ہر عمر کے شائقین پسند کرتے ہیں۔