شوبز فنکاروں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کردی

شوبز فنکاروں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کردی

 لاہور(آئی این پی) شوبز فنکاروں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کر دی‘ جلد از جلد فوجی عدالتوں کے قانون تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھا نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام ملک اور قوم کے مفاد میں ہے اور ان سے دہشت گردوں کو جلد از جلد ان کو کئے کی سزا دی جا سکے گی ان کے قیام میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ دہشت گرد ملک کا امن تباہ کر رہے ہیں اور فوجی عدالتوں کے قیام سے یقینی طور پر دہشت گرد نہ صرف خوفزدہ ہونگے بلکہ سالوں کی بجائے ہفتوں میں ان کے مقدمات کا فیصلہ ہو جائے گا۔ اداکارہ سنہری اور نیلو خان نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کے مقدمات سالہا سال چلتے ہیں۔ جن سے ان کو حوصلہ ملتا ہے اور اگر فوجی عدالتیں بن جائیں گی تو پھر دہشت گردوں کو بھی اپنا انجام نظر آئے گا جو ملک کے مفاد میں ہو گا۔ ماڈل مہرین سید اور حرا بٹ نے کہا کہ فوجی عدالتیں ضرور بنی چاہئیں اور جو لوگ ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ ملک میں امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے مخالف ہیں۔

مزید : کلچر


loading...