اداکار طارق ٹیڈی اپنے ساتھی فنکاروں سے اداس ہو گئے

اداکار طارق ٹیڈی اپنے ساتھی فنکاروں سے اداس ہو گئے

 لاہور(آئی این پی) اداکار طارق ٹیڈی اپنے ساتھی فنکاروں سے اداس ہو گئے‘ ملاقات کیلئے الفلاح تھیٹر پہنچے اور اپنے دوست فنکاروں سے گپ شپ کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ الفلاح تھیٹر میں کافی عرصہ تک ناصر چنیوٹی‘ افتخار ٹھاکر‘ ظفری خان اور فلم سٹار میگھا کے ساتھ پرفام کرنیوالے طارق ٹیڈی گزشتہ روز خصوصی طور پر الفلاح تھیٹر آئے اور اپنے مذکورہ ساتھی فنکاروں سے ملاقات کے علاوہ ان سے تھیٹر اور شوبز کے معاملات پر کافی دیر تک گپ شپ بھی کرتے رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طارق ٹیڈی نے کہا کہ مجھے ساتھی فنکاروں کی بہت یاد آ رہی تھی اس لئے میں ڈرامہ ختم ہونے کے بعد گھر جانے کی بجائے یہاں آیا ہوں اور سب دوستوں سے ملاقات کی ہے۔

مزید : کلچر


loading...