سنتھیٹک پراڈکٹس انٹر پرائزز کے حصص 6جنوری کو 30روپے کے حساب سے بینکوں کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے

سنتھیٹک پراڈکٹس انٹر پرائزز کے حصص 6جنوری کو 30روپے کے حساب سے بینکوں کے ذریعے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)سنتھیٹک پراڈکٹس انٹر پرائزز لمیٹڈ (SPEL) کے حصص عوام کو 6اور 7جنوری کو 30روپے فی حصص کے حساب سے بینکوں کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے ۔کمپنی عوام کو 1کروڑ93لاکھ50ہزار حصص فروخت کرے گی جو کمپنی کے پیڈاپ کیپٹل کا 25فیصد ہے ۔سپیل کے آئی پی او کیلئے لیڈ مینجرز عارف حبیب لمیٹڈ کو مقرر کیا گیا ہے ۔آئی پی او کے حوالے سے لاہور سٹاک ایکسچینج کے ٹریک ہولڈرز، سرمایہ کاروں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے حاضرین کی ایک بہت بڑی تعداد کیلئے ایک تعارفی سیشن کا اہتمام کیا۔ SPEL کے چیئرمین الماس حیدر نے شرکاءکو بریفنگ دی۔ SPEL پاکستان میں ٹیکنالوجی کے متعلقہ انجینئرنگ‘ پلاسٹک اور پیکنگ کی مصنوعات کی ایک اہم صنعت ہے۔
 وہ اس صنعت کی مصنوعات سے متعلق شاندار خدمات کی فراہمی کے 36 سال سے زیادہ عرصہ گزار چکے ہیں۔ SPEL گزشتہ کئی برسوں سے ترقی کی زبر دست شرح کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ SPEL پاکستان فاسٹ گروتھ 25 ، پاکستان فاسٹ گروتھ 100 اور عرب فاسٹ گروتھ 500 کا فاتح رہا ہے۔ آٹو موٹو اور FMCG کے شعبے میں کمپنی کا مستقبل بہت روشن ہے۔ یہ دونوں بلیو چپ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اس کمپنی کے صارف ہیں ۔ کمپنی کی مصنوعات یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے 17 سے زائد ممالک کو بر آمد کی جارہی ہیں۔19.35ملین شیئرز جنرل پبلک کو دیئے جارہے ہیں جو کہ پوسٹ آئی پی او کے پیڈ اپ کیپیٹل کا 25 فیصد ہے۔ بک بلڈنگ کا عمل 8 دسمبر 2014ءکو کامیابی سے عمل پزیر ہوچکاہے جبکہ عوام کیلئے ان شیئرز کی پیشکش6 اور 7 جنوری 2015 ء یعنی2 دنوں کیلئے 30 روپے فی حصص کے حساب سے دیئے جائیں گے ۔ پریزنٹیشن میں معروف سرمایہ کاروں ٹریک ہولڈرز اور میڈیا کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر آفتاب احمد چوہدری ، SPEL کے چیف ایگزیکٹو ضیاءحیدر نقوی اور منیر سلیم کے علاوہ عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب بھی اس سیشن میں موجود تھے۔

مزید :

کامرس -