پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ، چیئرمین سمیت کل آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کر یگی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ، چیئرمین سمیت کل آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کر یگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( آن لائن ) اب تک کھیلے گئے چارعالمی بلائنڈ ورلڈ کپ میں دوبار کی فاتح اوردوباررنز اپ رہ کرعالمی بلائنڈ کرکٹ میں منفردعالمی اعزاز کی حامل قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اوربلائنڈ کرکٹ کونسل پاکستان کے چیئرمین سمیت تمام عہدیدار31دسمبردوپہربارہ بجے آرمی پبلک سکول پشاورکادورہ کریں گے ۔کھلاڑی ااوردیگر افرادسکول میں شہیدہونیوالے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کرکے کے علاوہ زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اورسانحے میں شہید ہونے والے بچوں کے رشتہ داروں سے اظہارتعزیت کے لیے ان کے گھروں کوبھی جائیں گے۔