بیگ بیش لیگ میں حصہ لینے سے عالمی کپ کی بھرپور تیاری میں مددملے گی،شکیب الحسن

بیگ بیش لیگ میں حصہ لینے سے عالمی کپ کی بھرپور تیاری میں مددملے گی،شکیب الحسن

دبئی (اے این این )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہاہے کہ آسٹریلوی سرزمین پر کھیلی جانے والی بیگ بیش لیگ میں حصہ لینے سے انہیں فروری میں شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی بھرپور تیاری ملے گی ۔ شکیب الحسن بیگ بیش لیگ میں میلبورن کی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ لیگ آسٹریلوی سرزمین پر ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے متعدد میدانوں پر کھیلی جارہی ہے اور اس دوران ان کے پاس یہ نادر موقعہ ہے وہ اپنے آپ کو آسٹریلوی موسم میں ایڈجسٹ کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے لئے اس سے بہتر اور کوئی تیاری نہیں ہوسکتی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...