ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز شروع

ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز شروع

اسلام آباد(آئی این پی) ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ کے لئے قومی ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز بھٹو کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگئے ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل فار فزیکلی چیلنج کے صدر راجہ عمران نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے روز 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 20 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان (کل) بدھ کو کیا جائے گا۔ ایشیاء کپ فزیکلی ہینڈی کیپ کرکٹ کپ 29 جنوری سے 9 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں ۔

اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے 28 جنوری کو بھارت رووانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...