لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                 لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے رو ز مندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس27.74پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6045.17 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 21 لاکھ 49 ہزار650 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ مجموعی طور پر 114 کمپنیوںکے حصص میں کاروبار ہوا۔17کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 24کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ 73 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے 5 لاکھ25ہزارحِصص۔سدرن الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈکے5لاکھ11 ہزا ر500 حصص۔جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4 لاکھ15 ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت16.46روپے بڑھ گئی ۔

سب سے زیادہ کمی مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.34روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...