صراط بازار

صراط بازار

                لاہور(کامرس رپورٹر) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر گھٹ کر 1193 ڈالر پرآگئی تاہم کراچی،حیدرآباد، لاہور، ملتان ، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 285 روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔

پیر کو کسی کمی بیشی کے بغیر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 700 روپے پر مستحکم رہی ۔#/s#

مزید : کامرس


loading...