ہم معاشرہ کو تعلیم یافتہ ا نسانوں سے آراستہ کرنے کےلئے کوشاں ہیں،عبد الطیف بیگ

ہم معاشرہ کو تعلیم یافتہ ا نسانوں سے آراستہ کرنے کےلئے کوشاں ہیں،عبد الطیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہم معاشرہ کو تعلیم یافتہ اور برسر روزگار انسانوں سے آراستہ کرنے کےلئے کوشاں ہیں ۔ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے علم حاصل کرنے کےلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما اور دانشور” موت کی جانب بڑھتے ہوئے قدم“ کے مصنف عبد الطیف بیگ نے ہجویری ٹاﺅن ملتان روڈ لاہور میں تعلیم بالغان کے سکول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حضرت محمد کی تعلیمات پر عمل کر دنیاوی مشکلات پر قابو پا یا جا سکتا ہے مہمانان خصوصی رخشی مسعود ،شمائلہ عدنان ، رانا امتیاز احمد ،بابا ظفر علی قلندری سکول کی انچارج مس کرن شہزادی ، نزہت عباس ،قرة العین صفدر،عنایت علی مغل اور مس حنا ءمسعود نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔