حکو مت دھاندلی کو چھپانے کیلئے سانحہ پشاور کو بطور ڈھال استعمال کر رہی ہے،فضہ زیشان

حکو مت دھاندلی کو چھپانے کیلئے سانحہ پشاور کو بطور ڈھال استعمال کر رہی ...

 لاہور ( نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ زیشان نے کہا ہے کہ حکو مت دھاندلی کو چھپانے کیلئے سانحہ پشاور کو بطور ڈھال استعمال کر نے کی کو شش کر رہی ہے سسٹم کی درستگی اور دھاندلی شدہ الیکشن کے حقائق چھپانیوالے بھی قومی مجرم ہیں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے والوں کا احتساب بھی کر نے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ عوامی رائے اگر ایوان میں نہیں ہو گی تب بھی درست فیصلے نہیں ہو نگیں دھاندلی کے بارے میں تمام سیاسی جماعتیں یکجان ہیں مگر تحر یک انصاف واحد جماعت ہے جس نے دھاندلی کے خلاف اعلان جنگ کر تے ہوئے پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی درستگی کی جنگ شر وع کی ہے جو کہ پوری قوم کے سامنے ہیں مسلم لیگ ( ن) صرف اسی وجہ سے تحقیقات میں رُکاوٹ بن رہے ہیں کیونکہ اُن کے اصل چہر ے پوری قوم کے سامنے آجائینگے اُن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف تحر یک انصاف کا م�ؤقف واضح ہے مگر دھاندلی مافیاکا گھیرا تنگ ایک بار پھر کر نا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...