شورو غل اور خرافات کے ذریعے نیو ائیر نائٹ تباہ کن ہے، عمران عطاری

شورو غل اور خرافات کے ذریعے نیو ائیر نائٹ تباہ کن ہے، عمران عطاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہاکہ شورو غل اور خرافات کے ذریعے نیو ائیر نائٹ تباہ کن ہے ایسے افعال دنیا میں تباہی اور آخرت میں ذلت و رسوائی کا سبب بنتے ہیں۔نگران شوریٰ نے کہاکہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مقامات پر گمراہ لوگوں کی طرف ہلّا کرکے نیو ائیر نائٹ منانے کے دوران درجنوں ہلاکتیں ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا اکیسویں صدی میں داخل ہو کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور مسلمان قرآن وسنت کی تعلیمات سے روگردانی کرکے خود کو پسماندگی کی طرف لے جارہے ہیںانہوں نے کہاکہ ہمیں گمراہی اور بد عقیدگی سے بچنے کیلئے موجودہ عہد کے ولی کامل امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری کے کردار اور افکار کو مشعل راہ بنانا چاہیے جوکہ قرآن وسنت کی تعلیمات کے عین مطابق ہیں ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں برے کاموں سے بچائے اور نیک اعمال کی طرف راغب کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...