بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکز بلال جلو موڑ لاہور میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ملک گیر آل پارٹیز کانفرس اے پی سی آج بوقت 11بجے دن منعقد ہوگی جسکی صدارت ممتاز مذہبی سکالر اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اینکر پرسن پیر شفاعت رسول نوری کریں گے جبکہ سیاسی دینی سماجی تنظیموں اور تمام مذاہب ومسالک کے نمائندہ افراد شریک ہوں گے کانفرس میں ملک میں دہشتگردی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر عتیق اللہ عمر کی سربراہی میں آئی ایچ پی ایف کے ایک وفد نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اے پی سی میں شمولیت کی دعوت دی جن شخصیات نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی ان میں پرویز ملک ایم این اے صدر مسلم لیگ ن ضلع لاہور،چوہدری پرویز الہیٰ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،سردار لطیف خان کھوسہ سابق گورنر،لیاقت بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی،خرم نواز گنڈا پور مرکزی جنرل پاکستان عوامی تحریک،جمشید رحمت اللہ سابق صوبائی وزیر،مولانا عبدالخبیرو دیگر کے نام قابل ذکرہیں ۔