برآمدی اہداف کو پورا کرنے کیلئے پوری قوم کا یکجا ہونا بے حد ضروری ہے، طارق نبیل

برآمدی اہداف کو پورا کرنے کیلئے پوری قوم کا یکجا ہونا بے حد ضروری ہے، طارق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (وقائع نگار )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو در پیش مشکلات کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکاتی معاشی ایجنڈے کے تحت یکجا ہو جا ناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدی سر گرمیاں دھرنوں کے باعث شدید متاثر ہو رہی تھی اور ملک میں جب تک سازگار ماحول قائم نہیں ہو گا اس وقت تک تجارتی و کاروباری سر گرمیاں متاثر ہوتی رہے گی اور بڑھتی ہوئی مشکلات کو ختم کرنے اور برآمدی اہداف کو پورا کرنے کیلئے پوری قوم کا یکجا ہونا بے حد ضروری ہے۔طارق نبیل نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کر کے خود کش حملوں اور دھماکوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں ہلاک ہونیوالے انسانی جانی ضیائع کو روک کر ملک کی تاریخ میں بہت بڑا کار نامہ سر انجام دیا ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کے بند راستے دوبارہ کھلنے شروع ہوگئے ہیں جبکہ انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان کئی سالوں سے دہشت گردی کے عذاب میں مبتلا تھا لیکن پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر کے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔