ہندو دھرم کے شیواوتاری ست گوروسنت سوامی شدارام کی 306ویں جنم دن کی تقریبات
لاہور (وقائع نگار )ہندو دھرم کے شیواوتاری ست گوروسنت سوامی شدارام صاحب کی 306ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ہمسایہ ملک بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کی شادانی دربار میر پور میں رسومات جاری ، درجنوں ہندوں جوڑوں کی شادیا ں ،پاکستان میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے آئے 40رکنی وفد کے لیڈر یودھشٹرلا ل نے اس موقع پر میڈیا کو بتا یا کہ ہمیں یہاں پاکستان میں کھانا ،میڈیکل،رہائش ،سفری سہولیات اور خاص طور پر سیکورٹی میسر ہے ،متروکہ و¿قف املاک بورڈ کی طرف سے تمام تر بہترین انتظامات پر وزیر اعظم پاکستان اور چیئر مین بورڈ صدیق الفاورق کے بہت شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں اپنی تمام تر مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے پاکستان میں ہمارے مندروں اور عبادت گاہوں کو خوبصورت اور محفوظ بنایا گیا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیںمذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعدہندویاتری 06جنوری کو براستہ واہگہ بارڈر واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی نے بتایا کہ چیئر مین صدیق الفاروق کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی سیکورٹی سفر،رہائش سمیت دیگر تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔