حکومت نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کی بنیا د رکھ دی

حکومت نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کی بنیا د رکھ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) گلشن راوی کے رہائشی ممتاز سماجی رہنما احسن اعجاز نے کہا ہے کہ پاک فوج اور حکومت نے طالبان کے خلاف ملک گیر مہم شروع کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم اس جہاد میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ایک ایک ملک دشمن کے خاتمے تک بھرپور تعاون کیا جائے گا اپنے بیان میں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان کے تمام گروپوں سمیت انتہا پسند گروہوں کے خلاف جارحانہ انداز میں کارروائی کی جانا چاہئے کیونکہ انہوں نے ملک کا امن تباہ کرنے کے لئے مذموم منصوبہ بندی کر رکھی ہے ۔ احسن اعجاز کا کہنا ہے کہ طالبان گروپوں نے ہمارے بھائی محمد فیاض کو بھی خطرناک نتائج کی دھمکیاں کئی بار دیں جس پرانہیں روپوش ہونا پڑا ۔بھائی سمیت تمام اہل خانہ کی جانوں کو خطرہ ہے اور ہم خفیہ مقام پر پناہ لینے پرمجبور ہیں انہوں نے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام سے محمد فیاض اور دیگر اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔