گکھڑمنڈی:2 غیر ملکی گرفتار، 1 فرار

گکھڑمنڈی:2 غیر ملکی گرفتار، 1 فرار

 گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی)دو غیر ملکی باشندے گرفتار جبکہ ایک فرار ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گکھڑ نے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو افغان باشندوں غلام حیدر اور دلاور خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک افغان باشندہ گل خان موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ گکھڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی


loading...