دبئی ،انٹر پول نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیز جان بلوچ کو گرفتار کر لیا

دبئی ،انٹر پول نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیز جان بلوچ کو گرفتار کر لیا

 دبئی(خصوصی رپورٹ) انٹر پول نے لیاری گینگ وار کے اہم ترین ملزم اور کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ ایرانی پاسپورٹ پر اومان کے دارالحکومت مسقط سے دبئی میں داخل ہوا تھا جہاں انٹر پول نے تصدیق کے بعد اسے حراست میں لے لیا ہے، سرکاری سطح پر اس کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ عزیربلوچ قتل، اقدام قتل اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے اور 2013 میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔حکومت نے اس کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے بعد ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...