سنگین وارداتوں میں ملوث جیروڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 9 ملزم گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث جیروڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 9 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل ) سی آئی اے پولیس نے قتل ،ڈکیتی ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھیننے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوثٖ جبرو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزموں کو گرفتارکرکے ان سے مختلف وارداتوں میں لوٹے ہوئے30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، قیمتی اشیا اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے ۔گرفتار ملزموں میں ایک ایسا سفاک ملزم خرم یوسف بٹ بھی شامل ہے جو پولیس مقابلوں، دہرے قتل کی2 وارداتوں سمیت ڈکیتیوں کے کئی مقدمات میں اشتہاری ہے۔ ملزم نے جیل میں بیٹھ کر حافظ عاصم بانڈ والے سے پیسے لیکراس کے والد پر فائرنگ کرائی تھی ۔تفصیلات کے مطابق ہاؤس رابری اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کوخصوصی ذمہ داری سونپی جنہوں نے سپیشل پولیس ٹیم کے ہمراہ شب و روز کی محنت سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مختلف مقامات پر ریڈ کر کے زاہد زاہدی عرف جبرو ڈکیت گینگ کے 9 ملزموں زاہدعرف زاہدی ، خرم یوسف بٹ، اعجازعرف ججی ، شفیق عرف کاکا، الیاس عرف ریمبو، فیصل ، محمد فیض عرف فیضی، شہباز فاروقی اور محسن رضا کو گرفتار کرکے ان سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نقد ، کرولا کار، لیپ ٹاپ، موبائل فونز ، کیمرے، الیکٹرانکس کی دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ یہ امرقابل ذکرہے کہ ملزم خرم یوسف بٹ پولیس مقابلوں ، دہرے قتلوں ، ڈکیتیوں اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں اشتہاری بھی ہے ۔ ملزم نے مغلپورہ میں پولیس مقابلہ کے دوران TAsi محمد آصف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں گینگ کے ممبران نے تھانہ نواب ٹاؤن میں ہائیکورٹ کے وکیل تیمور بھٹی اور کوٹ رادھا کشن کے اسسٹنٹ کمشنر کے گھر ڈکیتیوں سمیت درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیاہے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزاد سلطان نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -