ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن ،غیر ملکیوں سمیت 138افراد گرفتار

ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن ،غیر ملکیوں سمیت 138افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ؍بٹگرام ؍کشمور (اے این این)کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا آپریشن ،9غیر ملکیوں سمیت 14مشتبہ افراد گرفتار ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں سیکیورٹی اور اور پولیس نے دوران آپریشن ایک مکان پر چھاپا مارا وہاں سے حراست میں لئے گئے افراد کی نشاندہی پر مزید افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کی مجموعی تعداد 14ہے ۔گرفتار افراد دھماکا خیز مواد ،دستی بم ،پسٹلز اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے گرفتار افراد میں 9غیر ملکی اور کوئٹہ ٹیم پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں ۔جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹ گرام میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 119 افرادکوحراست میں لے لیاجن میں 24اشتہاری بھی شامل ہیں ۔دہشتگر دوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیاہے۔دریں اثناء کشمور پولیس نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دو ران 3مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے ۔لورالائی میں سرچ آپریشن کے دوران 5افغان بشندوں کو گرفتار کرلیاہے ۔گرفتار افراد کومزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -