دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے ،عمران خان

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں ...

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے، چار ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور بیدار کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ بنی گالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے، انہوں نے شوکت خانم ہسپتال پشاور کیلئے عوام سے ڈیڑھ ارب روپے فنڈز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں ڈیڑھ ارب روپے اکٹھے نہ ہوئے تو منصوبے میں ایک سال کی تاخیر ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں لئے جائینگے، انہوں نے کہا کہ چار ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور بیدار کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 17 جنوری کو ڈی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائیگا۔

مزید : صفحہ اول


loading...