پی ٹی آئی سے معاملات طے پا جا ئینگے ،دھرنوں کی نوبت نہیں آئے گی،پرویز رشید

پی ٹی آئی سے معاملات طے پا جا ئینگے ،دھرنوں کی نوبت نہیں آئے گی،پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کی طرف سے ’’ بلے‘‘ کی حمایت کے معاملے کی وضاحت خود زرداری صاحب ہی کر سکتے ہیں ‘ پی ٹی آئی سے تمام معاملات جلد طے پا جائیں گے ‘ اب دھرنوں کی نوبت نہیں آئے گی۔ پیر کو ریڈیو پاکستان میں غیر رسمی بات چیت کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے فوج کے ’’بلے‘‘ کی حمایت کرنے بارے دئیے گئے بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم ہو گا کہ انہوں نے یہ بیان کس تناظر میں دیا ہے۔ وضاحت بھی مجھ سے بہتر وہ خود ہی کر سکتے ہیں یہ ان دونوں کے درمیان کی بات ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پو را نہ ہونے پر 17 جنوری سے دو بارہ احتجاج شروع کرنے بارے سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ اب احتجاج کی نوبت ہی نہیں آنے دیں گے۔ اس سے قبل ہی بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے اور دھرنوں کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔

مزید :

صفحہ اول -