ملک ریاض کا ٹمبر مارکیٹ متاثرین کیلئے 10لاکھ مالی امداد کا اعلان

ملک ریاض کا ٹمبر مارکیٹ متاثرین کیلئے 10لاکھ مالی امداد کا اعلان

کراچی ( پ ر)بحریہ ٹاﺅن کے چیئر مین ملک ریاض حسین نے کراچی ٹمبر مار کیٹ آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے مالی امداد کی پیش کش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے چیئر مین ملک ریاض حسین نے ٹمبر مارکیٹ کراچی میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے مالی ضیاع پر متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر متاثرہ خاندان کے لیے دس لاکھ کی رقم مالی امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ آفات خواہ قدرتی ہوں یاکوئی حادثاتی صورتحال ملک ریاض حسین متاثرین کی مالی امداد میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔ اس سے قبل رواں سال کے دوران بھی ملک میں سیلاب متاثرین کی بحالی،زلزلہ متاثرین اور تھر کے قحط سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے کے لیے ان کے میگا فنانشل پیکجز مصیبت کے وقت میںلوگوں کی مالی صورت میںداد رسی کر چکے ہیںاور اس بار بھی کراچی ٹمبر  مارکیٹ متاثرین کے لیے انہوں نے دس لاکھ کی کثیر رقم ہر متاثرہ خاندان کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مالی امداد      

مزید : صفحہ آخر


loading...