14ڈسٹرکٹ پولیس افسر وں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

14ڈسٹرکٹ پولیس افسر وں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

لاہور(وقائع نگارخصوصی)انسپکٹر جنرل پولےس پنجاب، مشتاق احمد سکھےرا نے 14 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،اے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب لاہور شہزاد اکبر کو ڈی پی او سیالکوٹ کی خالی آسامی پر،ایس ایس پی پی ایچ پی لاہور رائے بابر سعید کو ڈی پی او قصور ،ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد فیصل رانا کو ڈی پی او اوکاڑہ،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی ا و پنجاب لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان منج کو ڈی پی او سرگودہا ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور آغا محمد یوسف کو ڈی پی او بھکر،ڈی پی او بھکر شاکر حسین داور کو ڈی پی او حافظ آباد،ڈپٹی ڈائریکٹر مانٹرنگ ایلیٹ پولیس فور س پنجاب لاہور جہانزیب نذیر خان کوڈی پی او خانیوال،ایس پی ہیڈ کواٹرز پی ایچ پی پنجاب لاہور سید حشمت کمال کو ڈی پی او نارووال جبکہ ڈی پی او نارووال انعام وحید ،ڈی پی او قصور کیپٹن ریٹائرڈ جواد قمر ،ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی، ڈی پی او سرگودہا راجہ بشارت محمود،ڈی پی او حافظ آبادمحمد زبیر دریشک اورڈی پی او خانیوال محمد ایاز سلیم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس تبادلے

مزید : صفحہ آخر


loading...