کراچی ،سی پی ایل سی کی کارروائی مغوی تاجر بازیاب

کراچی ،سی پی ایل سی کی کارروائی مغوی تاجر بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے اسٹیل ٹاو¿ن کے علاقے میں کارروائی کرکے مغوی تاجرکو بنا تاوان بازیاب کروالیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کا رہائشی ڈیری فارم کا مالک 34سالہ ابوبکر22 دسمبر کو اپنے ڈیری فارم سپر ہائی وے کی طرف جاتے ہوئے راستے میں اغوا کر لیا گیا۔واقعہ کی ایف آئی آر نمبر 179/14تھانہ میمن گوٹھ میں درج ہے۔بعد ازاں مغوی کے گھر والوں کو اغوا کاروں کی جانب سے چار کڑوڑ تاوان کی کال ریسیو ہوئی۔سی پی ایل سی سندھ گورنر ہاوس اور اے وی سی سی کی مشترکہ ٹیم نے کیس پر کام شروع کیا اور بہترین فنی مہارتوں کے استعمال کے نتیجے میں پیر کی علی الصباح اسٹیل ٹاون کے علاقے میں کامیاب مشترکہ آپریشن کیا گیا۔تین ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ملزمان کے نام رجب علی،عیسیٰ اور سومار بتائے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -