ملک کو نا کام ریاست بنانے کے لیئے سازشیں تیز ہوگئیں،عبد الغفور حیدری

ملک کو نا کام ریاست بنانے کے لیئے سازشیں تیز ہوگئیں،عبد الغفور حیدری

لاہور (سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام کے مر کز ی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ ملک کو بد امنی کا مرکز بنا کر نا کام ریاست بنانے کے لیئے سازشیں تیز ہوگئی ہیں ان سازشوں کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی ہے ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے ان حا لات میں تمام اختلافات با لا ئے طاق رکھ کر قوم میں اتحاد کے لیئے کا م کیا جا ئے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماﺅں اور کار کنوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مو لا نا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،مفتی ابرار احمد ،حاجی نور احمد کاکڑ اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت حا لت جنگ میں ہے پشاور کے واقعہ نے تمام سیا سی ،مذہبی اور عسکری قوتوں کو متحد کر دیا ہے لیکن بعض عناصر اس اتحاد کو سبو تاژ کر نے کی کو ششوں میں مصروف ہیں ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ناکام ریاست بنانے کی ہر سازش کا جے یو آئی ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور ملک کے مفاد میں ہر فیصلے کی جے یو آئی سپورٹ کرے گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فر قہ وارایت کو ملک کے لیئے زہر قاتل سمجھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیئے ماضی میں کر دار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی مو لا نا حیدری نے کہا کہ سانحہ پشاور کی آڑ میں دینی مدارس اور مساجد کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدراس اشاعت اسلام میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس دہشت گر دی اور فرقہ واریت کے سخت مخالف ہیں اور اس حوالے سے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ کچھ عناصر قومی یکجہتی کے بجائے قوم کو انار کی طرف لیجانا چاہتے ہیں ایسے لو گوں کا سب کو مل کر مقابلہ کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس اور مساجد کے خلاف مہم کی مذمت کرتی ہے اور ایسی ہر سازش اور مہم کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...