71 ءکی جنگ کا قیدی بھارتی جیل میں مقید

71 ءکی جنگ کا قیدی بھارتی جیل میں مقید

 صوابی( بیورورپورٹ) حیات خان ولد اتم خان سکنہ پنج پیر ضلع صوابی نے اخباری بیان کے ذریعے وزیر اعظم ، صدر ، آرمی چیف ، ہیومن رائٹس تنظیم اور وزیرخارجہ سے اپیل کی ہے کہ ان کا بھائی بلت خان جو کہ پاک آرمی میں خدمات انجام دے رہے تھے سن1971کی لڑائی میں انڈیا نے اپنے پاس قیدی بنایا ہے جو اب تک بھارت کے قید میں ہے کچھ عرصہ قبل جیو نیوز پر بھارت میں جن زندہ قیدیوں کے نام لئے گئے ان میں میرے بھائی بلت خان کا بھائی بھی شامل تھا اس سلسلے میں وزیر خارجہ سمیت تمام متعلقہ حکام کو کئی بار درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہٰذا حکومت فوری طور پر نوٹس لے کر میرے بھائی کے رہائی میں اپنا کر دار ادا کر کے ہمارے حوالے کیا جائے اگر اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو پھر مجبوراً بھارتی حکومت سے اپیل کرونگا #

مزید : صفحہ آخر


loading...