افغانستان سے امریکہ کی شکست زدہ واپسی طالبان کی کامیابی ہے، پروفیسر ابراہیم

افغانستان سے امریکہ کی شکست زدہ واپسی طالبان کی کامیابی ہے، پروفیسر ابراہیم

 نوشہرہ(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ بری طرح شکست کھانے کے بعد واپسی کی تیاریاں کررہا ہے یہ طالبان اور مجاہدین کی بری کامیابی ہے امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جنہوں نے مسلم ممالک میں اپنی بالادستی قائم کرنے کیلئے لاکھوں مسلمانوں کا خون بہایا ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کا نظام ضروری ہے حکومت پاکستان سمیت تمام ایجنسیاں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے پشاور کے واقعہ آرمی پبلک سکول میں سات دہشتگردوں کی بربریت سفاکانہ اور ظالمانہ اقدام حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے اگر پاکستان کی سیکیورٹی کا یہی حال رہا تو پشاور چھاونی قبضہ کرنے کیلئے 100دہشتگرد کافی ہے موجودہ حکمران امریکہ سے ڈرتے ہیں حکومت کو انکی غلامی کو ختم کرنا ہوگی۔وہ پیر کو اضاخیل میں شاہین ایجوکیشن سٹی میں جامعہ دختران اسلام کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ پروفیسر ابراہیم

مزید : صفحہ آخر


loading...